وفاقی وزیر مملکت برائے ا طلاعات مریم اورنگزیب کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

408

اسلام آباد: فروری 13 (اے پی پی): فاقی وزیر مملکت برا ئے ا طلاعات، نشریات اور قومی ورثہ، محترمہ مریم اورنگزیب نے پیر کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی.
اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات نے جناب اسحاق ڈار سے وزارت اطلاعات کے مالی معاملات سے متعلق بات کی ہے اور ذرائع ابلاغ سے متعلق معاملات پر بھی خیالات کا تباد لہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے متحرک میڈیا کو ملک میں جمہوری اقدار کی ترقی کے لئے بہت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کام کرنے کی سہولت کے لئے اپنی پوری کوشش کی ۔ وزیر خزانہ نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نمائندوں کے ساتھ اپنے حالیہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام حقیقی مسائل پر توجہ دی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے اعلی حکام بھی میٹنگ میں موجود تھے.
اے پی پی سعیدہ ا ن م