سی پیک ایکسلینس سینٹر کی افتتاحی تقریب

0
172

 

 

 

اسلام آباد، مارچ 27 (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی ، اور اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دور علم اور ترقی کا دور ہے۔ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو علم اور تحقیق کی راہیں ہموار کرنا ہوں گی

 

سی پیک ایکسلینس سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے زریعے صرف پاکستان اور چین میں ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں معاشی اور علمی انقلاب آئے گا اور خطے میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

 

احسن اقبال نے  سی پیک کے اہم ریسرچ سینٹر کے افتتاح کع اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ ریسرچ سے ہی معیاری ترقی کا فروغ ممکن ہو گا۔

 

احسن اقبال نے کہا کہ چار سال پہلے

کوئی غیر ملکی پاکستان میں 1ڈالر

سرمایہ کاری پر تیار نہیں تھا لیکن سی پیک منصوبے کے بعد پاکستان میں حالات میں بہتری آئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا ۲۰۱۳ میں ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا تھا اور 20,گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی ۔ حکومت کی مربوط پالیسیوں کے نتیجے میں حالات میں بہتری آئی ہے۔

 

احسن اقبال نے کہا کہچودہ سال میں توانائی کے شعبے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی لیکنسی پیک فریم ورک کے تحت 2018میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جا ئے  گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچینی سفیر سن وی ڈونگ ‏ایکسی لینسی سینٹر کے قیام پر مبارکباد دی اور کہاکہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔

چین اور پاکستان ایک دوسرے پر معاشی اور سیاسی طور پر اعتماد کرتے ہیں اور

دونوں ممالک کی لیڈر شپ کی کاوشوں سے سی پیک کا آغاز ہوا۔

چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان

اورچین کےدوستانہ تعلقات کو عملی جامہ پہنایا اور سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا عملی نمونہ ہے

 

چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی انفراسٹریکچر شعبوں میں تعاون بڑھے گا  اور پاکستان میں معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی۔ساڑھے 18 ارب ڈالر کے 18 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ عالمی اداروں کے مطابق پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے ۔

سی پیک سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کا اعتماد بحال ہو گا اور مختلف شعبوں میں تعاون سے سی پیک میں تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے۔

 

 

سن وی ڈونگ نے کہا کہ‏پاکستان میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور سی پیک فریم ورک کے تحت11ہزار میگاواٹ بجلی  پیدا کی جائے گی جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

 

چینی سفیر نے کہا حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا اورعالمی مالیاتی اداروں نےپاکستان کی معاشی ترقی کااعتراف کیا

اس سے پہلےچینی سفیرسن وی ڈانگ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے سی پیک ایکسی لینسی سینٹرکاافتتاح کیا

 

APP/Saeeda/mka

وی این ایس