ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے مسلم ممالک کے سفارتکاروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

0
362

اسلا م آباد 31مارچ  ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے مسلم ممالک کے سفارتکاروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

 

ظہرانے کا اہتمام یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیاتھا۔

 

اس موقع پر   ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ

 

عالمی امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے مسلم امہ میں اتحاد و یگانگت ناگزیر ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ   اسلامی ممالک سے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور ہے۔

 

 

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ   اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے

 

سوشل میڈیا پر اسلام اور نبی ﷺ کی شان میں توہین کرنے والوں کے خلاف مشترکہ مربوط پالیسی اپنائی جائے

 

 

ظہرانے میں سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سمیت مسلم ممالک کے سفراء اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

 

اے پی پی/ صائمہ/ خالد/وی این ایس