یوم پاکستان پریڈ کے سلسلے میں مسلح افواج کی تیاریاں عروج پر

382

اسلام آباد مارچ 17(اے پی پی): یوم پاکستان پریڈ  کے سلسلے میں مسلح افواج کی تیاریاں پورے جوش و خروش سے جاری ہیں.

شکرپڑیاں کے پریڈ گراؤنڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے ریہرسل میں مصروف ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے جنگی طیارے بھی فضائی مظاہرے کی مشقیں کر رہے  ہیں.

اس سال کی پریڈ  کی اہم بات یہ ہے کہ اس مرتبہ چین، سعودی عرب اور ترکی کے فوجی دستے بھی پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ یوم پاکستان پریڈ کا حصہ ہوں گے. مزید یہ کہ دیگر غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ  جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے سربراہ بھی پریڈ دیکھنے اسلام آباد میں موجود ہونگے.

اے پی پی حمزہ/وی این ایس اسلام آباد