اسلام آباد 3 مارچ ( اے پی پی): وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاو¿س میں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرکائ کی جانب سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، فریقین کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو پرامن اور مستحکم بنانا ہے، آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متفقہ قومی عزم کا عکاس ہے، آپریشن ردالفساد عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔
اس موقع پر سیاسی اور عسکری قیادت متفقہ طور پر اہداف کے حصول تک آپریشن ردالفساد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، شرکائ کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ قومی یکجہتی اور عوامی حمایت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہایت اہم ہے، ردالفساد پورے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا نام ہے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار،سرتاج عزیز، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے شرکت کی۔
اجلاس میں دیگر سینئر سول اور فوجی حکام نے شرکت کی.
حمزہ/ اے پی پی´´
خالد۔/ وی این ایس اسلام آباد