زرعی آبپاشی کا جدید نظام : ڈرپ ایریگیشن کا نظام

1235

اسلام آباد، مارچ ۳ (اے پی پی ):ہم ایک زرعی ملک ہیں اور ہماری معیشت کے بڑے حصے کا انحصار زراعت پر ہے۔ اس شعبے کی اس قدر اہمیت کا جانتے ہوئے پنجاب حکومت نے جدید زرعی آبپاشی کا نظام متعارف کروایا ہے۔ اس نظام کو ڈرپ اہریگیشن سسٹم کہا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے پانی کی ایک ایک بوند فصلوں کی جڑوں تک پہنچتی ہے۔
اس نظام کی خصوصیات کے بارے میں محکمہ ذراعت پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کہتے ھیں کہ اس نظام سے پانی کی بچت ہوتی ہے اور اسے ایسے علاقوں میں لگایا جاتا ہے جہاں آسانی سے پانی دستیاب نہیں ہو پاتا۔ اُن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نظام پر ساٹھ فیصد سبسڈی بھی دے رہی ہے۔
کسان اس نئی ٹیکنالوجی کی بروئے کار لا کر بے موسمی سزیاں اور پھل بھی اگا رہے ہیں اور اچھی فیصلوں کی وجہ سے منافع بھی کما رہے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ کسان کس قدر جلدی اس نئے نظام کو اپناتے ہیں۔
´/وی این ایس اسلام آبادخالدٓعوان ٍ اے پی پی /سہیل´