سلام آباد مارچ 10 (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میانمر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں میانمر کے سبکدوش ہونے والے سفیر وین نیگ سے ملاقات کے دوران کہی ۔
انھوں نے کہا کہ میانمر کی جمہوریت کی جانب پیش قدمی خوش آئند ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کا مقصد امن اور بھائی چارے کا فروغ ہے اور اس کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہییں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میانمر میں جمہوریت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی اوراعلیٰ سطح کے وفود کی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو اور سرمایہ کاری بھی بڑھے۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت صلاحیت سے کم ہے جس میں اضافے کرنا چاہیے۔پاکستان چاہتا ہے کہ میانمر میں امن ہو اور خوشحالی آئے۔
صدر مملکت نےمیانمر کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سب سے پہلے میانمر کے سفیر (یو پی کن ) نے قائداعظم ؒ کو اپنے سفارتی اسناد پیش کیں تھیں۔
صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کہ وہ اپنے ملک میانمر میں واپس جا کر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں گے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے سفیر وین نیگ (Win Naing) نے کہا کہ وہ پاکستا ن اور پاکستانی عوام کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور اُن کا پاکستان میں قیام یاد گار رہے گا۔ ۔
اے پی پی/ حمزہ/mka
وی این ایس سلام آباد