اسلام آباد مارچ 7 (اے پی پی): پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کمرہ میں 1000 ویں طیارے کی مکمل اورہالنگ مکمل کر لی گئی.
اس سلسلے میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں شاندار تقریب ہوئی جس میں ایک ہزاروں مکمل اوورہال شده طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کیا گیا. وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین تقرین کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ چیف اف تھی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل سوحیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے.
تقریب میں اپنے خطاب میں وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پی اے سی کے انجینئرز اور ٹیکنیشنز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی انتھک محنت اور دلجمی سے کم کرنے کو بھرپور داد دی. انہوں نے کہا کہ پی اے سی میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پاک چین لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک چین دوستی اب سٹراٹیجیک شراکت میں منتقل ہو چُکی ہے۔
ایئر چیف سوحیل امان نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن پی اے سی اور پاک فضایہ کیلئے تاریخی دن ہے جس پر ہم اللہ کا شُکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کے تیار شدہ جہازوں سے ملکی خزانے کو بے پناہ فائدہ پہنچتا ہےاور آج پی اے سی نے پاکستان کو دنیا میں ہوا بازی اور جہاز سازی میں خود انحصار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن پاک چین دفاعی تعاون میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ نا صرف اوور ہالنگ بلکہ طیاروں کے ساتھ بم کی انٹیگریشن بھی ایک اہم کامیابی ہے۔
اس سے قبل ایئر رے بلڈ فیکتورے کے منیجنگ ڈائریکٹر ایئر کموڈور ساجد اعوان اور اویانکس پروڈکشن فیکتورے کے عام ڈی ایئر کمموڈور ثوبان نے اپنے متعلقه اداروں میں جاری منصوبوں کے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا.
چین کی معروف CATIC کمپنی کے نایب صدر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور پی اے سی کی پیشہ وارانہ استعداد کی شاندار الفاظ میں تعریف کی. انہوں نے کہا کہ چن اپنے پاکستانی بھا ئیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرتا رہے گا تاکہ ایروناٹیکل کے شعبے میں پاکستان مزید ترقی کرسکے.
بعد ازاں، وزیر دفاعی پیداوار نے تاروں کی رولوٹ تقریب میں شرکت کی اور اور ہال شده مختلف طیاروں کا معاینہ بھی کیا. جن میں سپر مسشاق سے لیکر جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھی شامل ہیں.
تقریب میں سیکرٹری ڈیفنس پروڈکشن سمیت پاک آرمی اور فضایہ کے سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے.
اے پی پی/ حمزہ/وی این ایس اسلام آباد /mka