قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کا اجلاس

0
242

 

 

 

 

 

اسلام آباد، اپریل ٠٧ (اے پی پی): حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید سنا دی وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ شارٹ فال رواں ماہ بھی پانچ ہزار میگاواٹ رہے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کے اجلاس میں وزارت پانی کی جانب سے بتایا گیا کہ اپریل میں بجلی کی طلب 17ہزار میگاواٹ تک جاٴے گی اور پیداوار 12ہزار میگاواٹ ہوگی جبکہ شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ ہوگا وزارت پانی وبجلی نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید بھی سنایئ.

ایڈیشنل سیکرٹری عمر رسول کا کہنا تھا کہ رمضان تک 1300میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی نومبر تک سی پیک منصوبوں سے بجلی کی ترسیل شروع ہو جائے رکن کمیٹی سید وسیم حسین  نے بتایا کہ کراچی میں نہ پانی ہے اور نہ بجلی عوام رو رہی ہے،پاکستان کا معاشی ہب کہلوانے والا شہر کراچی میں بجلی کا مسلہ سنگین ہو گیا ہے پی پی پی یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں، وزارت نے انہیں کھلی چھٹی دی ہوئی ہے 62 ارب کی اوور بلنگ پر لکھے گے خط کی کاپی مانگ رہا ہوں لیکن وزارت کیوں نہیں دے رہی کے الیکٹرک کی وجہ سے پینے کا پانی بڑا مسلہ بن گیا ہے

۔ نواب یوسف تالپور نے پنجاب سے ادھار پانی دینے  کی اپیل کر دی پنجاب ہمیں پانی آدھا دے بعد میں واپس کر دیں گے چیئرمین ارسا مظہر علی شاہ کا سندھ کو پانی کی فراہمی میں تاخیر کا اعتراف کیا چیئرمین ارسا مظہر علی شاہ کی پانی دستیابی پر بریفنگ دیتے ہوٴے بتایا کہ بارشوں کے بعد گدو میں پانی کے ذخائر میں اضافہ ہو ا پہلی بار پنجاب کی نہروں کا پانی روک کر سندھ کو پانی دیا گیا پانی کے ذخائر میں ا لاکھ چالیس ہزار کیوسک فٹ اضافہ ہو ا سندھ کے پانی میں اضافہ کر دیا ہے سندھ کو چالیس ہزار کیوسک فٹ پانی کے بجائے 45ہزار کیوسک فٹ دیا جا رہا ہے۔

اے پی /سحر/وسیم

وی ان اس اسلام آباد