وزیر اعظم کی صدارت میں اجلاس، انجینئر امیر مقام کو پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا صدر اور مرتضیٰ جاوید عباسی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا

438

 

اسلام آباد اپریل 17 (اے پی پی): صدرِ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمدنواز شریف کی سربراہی میں آج  خیبر پختونخوا کے سینیئر لیگی رہنماؤں کا وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا.

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد انجینئر امیر مقام کو پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا صدر اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور لیگی رہنماؤں نے اِس موقع پر سابق صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ اور سابق جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک کی پارٹی کے لیے خدمات ، نظریاتی وابستگی اور کاوشوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے اِس موقع پر امید ظاہر کی کہ نئے مقرر کردہ عہدیدار ان مسلم لیگ (ن) کو خیبر پختونخوا میں مزید فعال اور مضبوط کرنے کی غرض سے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

سورس وی این ایس اسلام آباد