‏آپریشن ردالفساد مُلک سےفسادکو ختم کرنے کا عہدہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس۔

447

‏راولپنڈی اپریل 17 (اے پی پی): آپریشن ردالفساد مُلک سےفسادکو ختم کرنے کا عہدہے اور ملک کو فساد سے پاک کرنے کے لیے ہم سب پرعزم ہیں –

 

یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج آئی ایس پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

 

‏انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی مدد سے تمام آپریشن کامیاب ہوئے – ملک کے اندر اور سرحد پار دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہے -آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لیے ردالفساد شروع کیا گیا۔

آپریشن ردُّالفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مُلک کے مختلف علاقوں میں کُل 723 مشترکہ چیک پوسٹیں لگائی گئی ہیں۔ جبکہ ملک بھر سے 4ہزار510 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشن رد الفساد کے تحت 15 بڑے آپریشن ہوئے۔آپریشن کے دوران 4ہزار83 ہتھیار برآمد کیے گئے۔  108 دہشت گرد مارے گئے۔ 6 لاکھ سے زائد مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ 4 ہزار535 خفیہ(آئی۔ بی۔ او) بنیادوں  پر آپریشن کئے گئے۔ ‏5 سو سے زائد فراریوں نے بلوچستان میں ہتھیار ڈالے۔ 1859 غیر رجسٹرڈ افغان باشندے گرفتار کئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 8آپریشن ہوئے۔

 

‏حیدرآباد سےگمشدہ لڑکی کے والدین نے آرمی چیف سے بازیابی کی اپیل کی تھی۔ آرمی چیف نے نورین کو بازیاب کرانے کے لئے فوج کو حکم دیا اور کامیابی سے نورین کو بازیاب کرا لیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا کو نورین کا اعترافی بیان کی ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں اس نے بتایا کہ اُسےایسٹر کے موقع پر خود کُش حملےکیلیئے تیار کیا گیا تھا۔ تاہم فوج نے عین وقت پر چھاپہ مار کر مُلک کو بڑی تباہی سے بچایا۔

 

‏ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سندھ میں ایک بڑا آپریشن کیا گیا۔ چمن میں گاڑی سے 120کلو بارود پکڑا گیا

 

‏اُنہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کے لیے سہولت دی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے 545 بچے اے پی ایس میں پڑھ رہے ہیں۔ سوات میں اےپی ایس میں 700 سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے۔ فاٹا کے 82کیڈٹس پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تعلیم ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کی معلومات دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ‏بھارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

2017 میں اب تک ایل او سی پر 217بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی فائرنگ میں 4شہری شہید،24زخمی ہوئے.

 

‏انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں معاونت پر قوم کے مشکور ہیں مردم شماری میں پاک فوج خود بھی ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے۔ کے پی میں14بلاک ٹی ڈی پیز کی واپسی کے باعث التوا کا شکار ہیں تاہم ان پر کام جاری ہے۔

 

 

‏انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے قسم کھائی ہے اور پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے۔

 

‏غلط کام کرنے والا اچھائی کیجانب آنا چاہے تو ریاست کی کامیابی ہے۔ انہوں نے قوم کو اہم خبر دیتے ہوئے بتایا کہ  جماعت الا حرار کے کمانڈر اور ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا ہے جو کہ اب آرمی کی تحویل میں ہے۔ اے پی پی حمزہ