بیلا روس کے پارلیمانی وفد کی سر دار ایاز صادق سے ملاقات

506

اسلا م آباد، 10اپریل (ا پ پ): بیلا روس کے ایوان نمائند گان کے چیئرمین ولادمیر ا ینڈرین چینکو نے پیر کو اپنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی اور پارلیمانی رابطوں کو فروغ دے کر بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کاخواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان بیلا روس کی پارلیمان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔
سپیکر نے دونوں ممالک کے مابین سماجی و معاشی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سپیکر نے کی بیلا روس کے سر مایہ کاروں کو پاکستان میں سر مایہ کاری کی دعوت دی۔
سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان امن اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔
۔ چیئرمین ایوان نمائند گان بیلاروس نے ملاقات کے دوران کہا کہ بیلا روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونو ں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اوربیلاروس کی پارلیمان پاکستان کی پارلیمان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی ر کھتا ہے۔
اے پی پی/ صائمہ/ خالد ´ا ن م/ وی این ایس، اسلام آباد