بحریہ یونیورسٹی کے سترہویں کانووکیشن سے وزیر تعلیم کا خطاب

0
188

اسلام آباد: بحریہ یونیورسٹی کے سترہویں کانووکییشن میں وزیر مملکت تعلیم بلیغ آلرحمن نے 719 انڈر گریجویٹ  پی ایچ ڈی اور گریجویٹ ہونے والے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

کانوکیشن سے خطاب کرتے ھوئے وزیر مملکت نے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا، ” قوم کو اپ پر فخر ہے طلبا ہمارا مستقبل ہیں،  دلجمعی اور صدق سے کام کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ منزل آسان ہو”۔

وزیر تعلیم نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انهیں اصل اور تخلیقی رہتے یوئے اپنے خوابوں کی جستجو کرنے کی ہدایت کی۔

بلیغ الرحمن نے بتایا کہ 4 ملین طلبا کے داخلے ہوئے 25 ملین طلبا سکول میں ہیں،

اسلام اباد میں زیادہ انرولمنٹ ہوئی ہے دوسرے نمبر پر پنجاب ہے،  فاٹا میں 9 فیصد انرولمنٹ میں اضافہ ہوا، اسلام اباد میں 34 فیصد جبکہ پنجاب میں 26 فیصد داخلوں میں اضافہ ہوا، اس سال 800 بلین روپے تعلیم کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے اپنے اپنے شعبے میں امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ء و طالبات کو 21سونے اور 16چاندی کے تمغوں سے نوازا۔

سعدیہ/اے پی پی