پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کاروباری سرگرمیاں

535

 


اسلام آباد، مئی۲۰ (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمنگل کے روز کاروبار میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 611.48 پوائنٹس کی کمی سے 48689.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای30 انڈیکس بھی 353.08 پوائنٹس کی مندی سے 25651.50 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز401.10 پوائنٹس کی کمی سے33609.67پوائنٹس پر بند ہوا۔
اے پی پی / سعیدہ ا ن م

وی این ایس، اسلام آباد