اسلام آباد مئی 09 (اے پی پی ): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دنیا کی تمام ترقی یافتہ قوموں نے اپنی زبان کے ذریعے ہی ترقیکی ہے ۔ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے عالمی تجربات سے فائدہ اٹھا کر قومی زبان کے فروغ کے لیے کام کریں ۔
صدر مملکت نے یہ بات اردو کے فروغ کے لیے ایئر یونیورسٹی کے زیراہتمام بین الاقوامی مکالمے کی سفارشات پیش کرنے کے موقع پرکہی۔ اس موقع پر قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سیکریٹری عامر حسن ، ادارہ فروغ قومی زبان کے چیئرمین افتخار عارف ، ایئریونیورسٹی کی سوشل سائنسزفیکلٹی کی ڈین ڈاکٹر وسیم شہزاد اور دیگر بھی موجود تھے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ اردو کے فروغ کے لیے لسانیات کے جدید اصولوں کے مطابق تحقیق و ترقی کا کام بہت پہلے شروع ہو جاناچاہیے تھا ۔ انھوں نے سفارشات کی تیاری کے لیے ایئر یونیورسٹی کے مکالمے اور سفارشات کی تعریف کی اور کہا کہ سائنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی پر عبور کے بغیر موجودہ دور میں ترقی ممکن نہیں لیکن عوام کی بڑی تعداد غیر ملکی زبان نہ سمجھنے کی وجہسے جدید علوم تک رسائی حاصل نہیں کرپاتے ۔اس لیے ضروری ہے کہ ان علوم کے تراجم قومی زبان میں کیے جائیں تاکہ عام لوگ بھیجدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکیں ۔
صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ قومی زبان کے فروغ کے لیے قومی پالیسی کی تیار ی کے لیے سفارشات تیار کریں ۔ یہایک قومی خدمت ہو گی ۔ اس سلسلے میں ایوان صدر کا تعاون انھیں ہر مرحلے پر حاصل رہے گا ۔
صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں بولی جانے والی تمام زبانوں کی اہمیت اجاگر ہو نی چاہیے تاکہ ان زبانوں کو معدوم ہونے سے بچایاجاسکے۔صدر مملکت نے اس موقع پر اردو لغت کے انٹرنیٹ ایڈیشن کے اجراء اور صوتی انٹرٹیٹ ایڈیشن کی تیاری پر بھی مسرت کا اظہارک
یا۔ اے پی ہی حمزہ
وی این ایس اسلام آباد