پاک افغان سرحد باب دوستی کے قریب افغان فورسز نے پاکستانی آبادی پربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری

645

 

کوئٹہ 05مئی(اے پی پی)پاک افغان سرحد باب دوستی کے قریب افغان فورسز نے پاکستانی آبادی پربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی جس سے خاتون سمیت 9 افراد شہید جبکہ 42 قریب زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کو چمن میں افغان باڈر پولیس کی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی جس سے 9 افراد شہید ہوگئے جبکہ 42 کے قریب زخمی ہوگئے ۔زخمیوں چمن ہسپتال منتقل کردیاگیاجن میں خواتین او ربچے شامل ہیں شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے ۔واضح رہے کہ پاک افغان باڈر پولیس نے چمن باڈر پرکلی لقمان اورکلی جہانگیر کے علاقوں میں مرد شماری کی ٹیموں کی سیکورٹی پرمامور سیکورٹی اہلکاروں پر پرفائرنگ کی ۔