جن کا دامن صاف ہو وہ احتساب سے نہیں ڈرتے، عابد شیرعلی

437

اسلام آباد ، 15 جون (اے پی پی ): وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ جن کے دامن صاف ہوں وہ احتساب سے نہیں ڈرتے اور آج وزیراعظم نواز شریف کا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پورے اعتماد کے ساتھ پیش ہونا اس قول کی صداقت کا ثبوت ہے۔

وہ سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تفتیش کے لئے تشکیل دی گئی چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پیش ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اے پی پی، احسان، وسیم، خالد

وی این ایس اسلام آباد