وزیراعظم محمد نواز شریف بہاولپور پہنچ گئے

389

 

 

 

بہاولپور، جون 26،(اے پی پی)

 

 

 

وزیراعظم محمد نواز شریف سانحہ احمد شرقیہ کے بعد لندن سے سیدھے بہاولپور پہنچے ہیں ۔

 

وزیر اعظم لندن میں اپنی تمام تر مصروفیات ترک  کرنے کے بعد دورہ مختصر کر کے بہاولپور پہنچے ہیں۔

 

وزیر اعظم کو سانحہ احمد پور پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں  زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

 

وزیر اعظم احمد پور شرقیہ میں جائے حادثہ پر بھی جائیں گے۔انھوں نے وزیر اعلی پنجاب کو پہلے ہی بہاولپور پہنچنے اور سانحہ احمد پورشرقیہ کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 

انھوں نے پنجاب حکومت کو تمام تر اقدامات کی ہدایت جاری کی تھی۔ آئل ٹینکر الٹنے کے باعث احمد پور شرقیہ کے قریب آگ لگنے کا  المناک اور افسوسناک واقعہ کل پیش آیا تھا۔

 

حادثے کا شکار ایک سو اٹھارہ سے زائد افراد کو بہال وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اکیاون افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

وی این ایس اسلام آباد  اے پی پی/سدرہ