قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی براۓ دفاعی پیداوار کا ڈیفینس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کا دورہ

0
186

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی براۓ دفاعی پیداوار کا ڈیفینس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن  کا دورہ

اسلام آباد جولائی 25 (اے پی پی): قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی براۓ دفاعی پیداوار نے آج  ڈیفینس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کا دورہ کیا. ڈی جی ڈیپو، میجر جنرل احمد محمود حیات نے کمیٹی ممبران کو DEPO  کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.

 

کمیٹی کو ڈیپو کے مُختلف منصوبوں اور دفاعی مصنوعات کی درآمدات کے بارے میں بتایا گیا۔ کمیٹی کے بتایا گیا کہ آئیڈیاز 2018، نمائش 27 نومبر سے  30 نومبر کو منعقد کی جاۓ گی۔ گزشتہ ائیڈ یاز نمائشوں سے کثیر فوائد حاصل ہۓ۔ بین الاقوامی نمائش میں دفاعی پیداوار کے نجی پیدا کنند گان کے شرکاء کی شرکت پر بھی بات چی کی گئی. ۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں اور متعلقہ وزارتوں کا DEPO کے لئیے تعاون حوصلہ کُن ہے.

گزشتہ اور سالِ رواں میں مُختلف ممالک کے وفود نے ڈیپو کا دورہ کیا۔ بین الاقوامی دفاعی وفود نے آئیڈیاز نمائش میں مزید گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ڈیپو کو کئی بین الاقوامی دفاعی نمائشوں میں شرکت کی دعوت ملتی ہیں جن میں سے  کئی ایک میں کامیاب شرکت بھی کی گئی ہے۔ کمیٹی کو اگاہ کیا گیا کہ ڈیپو نے برازیل، ملائشیا، ابو ظہبی اور استنبول سمیت دیگر ممالک میں شرکت کی گئی۔ کمیٹی کے بتایا گیا کہ بین الاقوامی دفاعی منڈی میں ڈیپو اور آئیڈیاز نمائش کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ دفاعی پیداوار کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے DEPO کے لئے تعاون جاری رہے گا۔ ہماری سفارشات کے ہمیشہ اچھے اثرات مرتب ہوۓ ہیں۔ قومی دفاعی پیداواری اداروں کی ائیڈیاز نمائش میں شرکت کو آسان بنانے کے لئیے بھی اپنی سفارشات مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپو اوراس سے متعلقہ اداروں کی بہتری کے لئیے قائمہ کمیٹی اپنا کردار جاری رکھے گی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ سبسڈی نہ ہونے کی وجہ سے آئیڈیاز نمائش کے شرکاء کے معملات میں کافی پریشانی پیدا ہوجاتی ہے. اگر سبسڈی دے دی جائے تو نمائش کے شرکا کی تعداد کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے. کمیٹی ممبران نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ ڈیپو کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئیے کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

چئیرمین کمیٹی خواجہ سہیل منصور سمیت دیگر کمیٹی ممبران  بریفنگ میں شرکت کی جبکہ ڈیپو کے مُختلف شعبہ جات کے نمائیندگان بھی بریفنگ میں شریک ہوۓ. اے پی پی حمزہ/mka

وی این ایس اسلام آباد