پاکستان سے پہلی حج پرواز پشاور سے مدینہ منورہ پہنچ گئی

0
297

مدینہ منورہ، جولائی 24 (اے پی پی): پاکستان سے پہلی حج پرواز پیر کی صبح پشاور سے مدینہ منورہ پہنچ گئی، مدینہ ائر پورٹ پر انکا استقبال قائم مقام قونصل جنرل آصف میمن اور ڈی جی حج یوسفانی نے کیا۔واضح رہے کہ پاکستانی عازمینِ حج کے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ۔
سرکاری سکیم کے تحت فلائٹ آپریشن 24 جولائی تا 26 اگست جاری رہے گا،426 پروازوں کے ذریعے 1 لاکھ 7 ہزار 5 سو 26 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔عازمینِ حج کو موبائل میسیج اور خطوط کے ذریعے پروازوں کی اطلاع کی جا رہی ہے۔ حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں عازمین کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے،
تمام عازمینِ حج کو اپنی پرواز سے 10 روز قبل ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،پاسپورٹ ، ٹکٹ اور گلے کے لاکٹ پرواز سے 2 دن قبل حاجی کیمپ سے ملیں گے،عازمین ِ حج شناخت کیلئے اپنے سامان کے اندر اور باہر اپنے کوائف ضرور تحریر کریں،مرد اور خواتین عازمینِ حج شناخت کیلئے اپنے احرام اور عبایا پر پاکستانی پرچم چسپاں کریں۔
ا پ پ حمزہ ا ن م