ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر واسع شاکر کی صدر مملکت سے مُلاقات

384

 

اسلام آباد جُولائی 12 (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے روشناس کر کے لوگوں کو مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے ، اس سلسلے میں متعلقہ سرکاری ادارے اور طبی انجمنیں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

صدر مملکت نے یہ بات ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر واسع شاکر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ۔

صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہ کرنے کے لیے معاشرے کے تمام ذمہ دار اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تنظیموں کے تعاون سے آگاہی کی مہمات چلائی جائیں۔ انھوں نے فالج کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہونے والے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کی کوششوں کو مربوط کیا جائے تاکہ کم وسائل میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ انھوں نے 22 جولائی “فالج سے بچنے کا عالمی دن” منانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سےفالج جیسے امراض کے خلاف عوامی شعور میں اضافہ ہو گ.

اے پی پی/ حمزہ/وی این ایس اسلام آباد /mka