وزیراعظم سے پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن کی ملاقات کی

306

اسلام ٓباد: (اے پیپی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ترکی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکساتن ترکی کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعلقا ت کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ ترک سفیر صادق بابر گرگن نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اورترک صدر کی جانب سے مبارکباد کا خط وزیراعظم کو دیا۔
پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے
ترک سفیرکی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
اے پی پی حمزہ/فاروقٍ خالدٓعوان