وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے ایران کے سفیر کی ملاقات

367

اسلام آباد، اگست ۷۱(ا پ پ):وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ ورثے ،مذہبی اورثقافتی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں،پاکستان ایران کے ساتھ ثقافتی اور عوامی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔
جمعرات کوایران کے سفیرمہدی ہنردوست سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہءہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان نیشنل براڈکاسٹنگ اینڈ فلم کمیشن کا قیام عمل میں لا رہا ہے،فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران کے تعاون سے ایک متحرک اور موثر کمیشن کا قیام چاہتے ہیں جس کا مقصد فنکاروں ، پروڈیوسرز اور فلم سازوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
مریم اورنگزیب نے ثقافتی اور میڈیا وفود کے تبادلوںکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں وزارت اطلاعات کے متعلقہ حکام کو ایرانی سفارتخانے سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔
ایرانی سفیر اور وزیر مملکت نے دونو ںملکوں کے درمیان میڈیا، ثقافت اور اطلاعات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی مختلف تجاویز پر غور کیا۔وزیر مملکت نے ورثے اور اقدار کے فروغ کے لیے فلم اور ڈرامہ کے شعبے میں مشترکہ پروڈکشنز کی تجویزدی ۔
ایرانی سفیر نے وزیر مملکت کو نیشنل براڈ کاسٹنگ اینڈ فلم کمیشن کے قیام میں بھرپور تعاون کو یقین دہانی کرائی۔
ا پ پ ناہید ا ن م