کو ئٹہ۔14اگست (اے پی پی )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 70ویں یوم آزادی جوش وخروش اور جذبے کے ساتھ منائی گئی،دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوئی مساجد میں کوئٹہ خودکش دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی دعائیں اور قران خوانی سے ہوئی تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، کوئٹہ میں پرچم کشائی کی مین تقریب بلوچستان اسمبلی کی سبزوار پر منعقد ہوئی پرچم کشائی کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثناءاللہ خان زہری ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عامر ریاض ،سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ،صوبائی وزرائ،اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی ،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم،آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان نے بلوچستان اسمبلی کے سبزوار پر قومی پرچم لہرایا اس موقع پر سکول کے طلباءوطالبات نے قومی ترانہ پیش کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ ہمار اعزم ہے کہ مملکت خدادداد کے دفاع اورآزادی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ،ترقی کے عمل میں سب کو ساتھ لے کرچلنا ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہناتھاکہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے بلوچستان کو ترقی میں خصوصی دلچسپی لی ہم نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے صوبے میں بہت سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سفاک دشمن نے ایک بار پھر کاری وار کرکے جشن آزادی کی خوشیوں کو ماند کرنے کی کوشش کی ہے زندہ قومیں جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ خود احتسابی کو بھی قائم رکھتی ہے ،ہمارا ملک کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا،ملک کو درپیش مسائل کا حل جمہوریت کے ذریعے ہی ممکن ہے،انہوںنے کہا کہ سی پیک اور دیگر بڑے منصوبوں سے عوام کی زندگی میں خوشحالی آئیگی،علاوہ ازیں بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی نے قومی پرچم لہرایا ،پرچم کشائی کی تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاءبھی شریک تھے۔کوئٹہ کے علاوہ نوشکی،لسبیلہ ،حب ،پشین،ژوب ،سبی ،ڈھاڈر،خضدار،قلات ،مستونگ ،دالبندین ،پنجگور ،گوادر،ڈیرہ بگٹی ،ڈیرہ مراد جمالی،پنجپائی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئی،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہر ی نے سکولوں کے طلباءوطالبات کے لیے 5لاکھ روپے نقدی دینے کا اعلان کی جنہوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کرکے قومی ترانہ اور ملی نغمے گائے۔(ام)