ایران میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

569

تہران (ایران) 14 اگست (اے پی پی): تہران (ایران) میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی قومی جوش کے ساتھ منایا گیا۔ایران میں پاکستان کے سفیر جناب آصف درانی نے قومی ترانے کے ساتھ قومی پرچم لہرایہ۔
یوم ازادی کی تقریب میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی پیغامات سنائے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر آصف درانی نے بانی پاکستان قائداعظم اور تحریک پاکستان کے دیگر رھنماوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آصف درانی نے یوم آزادی پہ پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ ھم سب کو مل کے پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاھئے۔
اس موقع پہ پاکستانی اسکول کے بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے گائے۔ اے پی پی حمزہ، احسان/وی این ایس تہران