راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی کی وزیر اعظم سےملاقات

248

اسلام آباد 28 اگست (اے پی پی): راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی نے آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور بالخصوص راولپنڈی ڈویڑن میں مختلف ترقیاتی امور پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے منتخب نمائندے اپنا کردار مزید موثر طریقے سے ادا کریں۔ انہوں کہا کہ جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔

اے پی پی ٍ ´ حمزہ ´ ٍ ´خالداعوان