کو ئٹہ۔19اگست (اے پی پی ) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہفتہ کو گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال ،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو ،وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری ،وزیرداخلہ بلو چستان میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے امن وامان سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی نسبت موجودہ حالات بہت بہتر ہے ،ترقی کا عمل امن وامان سے مشروط ہے ،بحالی امن کے لیے وفاقی حکومت بلوچستان حکومت سے بھر پورمعاونت کریں گی۔