کوریا کے اسپیکر قومی اسمبلی کی اپنے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس آمد

308

اسلام آباد ؛ 7اگست( اے پی پی): کور یا کے سپیکر قومی اسمبلی مسٹر کیونسائی چنگ کی اپنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پیر کوپارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکین پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پرکوریا کے سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ کے سبزہ ذار میں میگنولیاگرینڈی فلوریا کا پودا لگایا۔
اس موقع پر ا±نہوں نے پاکستان میں جمہورت کی مضبوطی اور ملکی امن و استحکام و ترقی کے لیے اپنی نیک خواہشات کو اظہاربھی کیا۔
اے پی پی /صائمہ ا ن م/وی این ایس ،اسلام آباد