مسلمانوں کے قتل عام اورمسلم نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلیاں

0
228

کوئٹہ۔08 ستمبر (اے پی پی) برما میں مسلمانوں کے قتل عام اورمسلم نسل کشی کے خلاف جمعیت علماءپاکستان ودیگر سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اوربرما حکومت کی بربریت ریاستی دہشت گردی کے خلاف سخت نعرے بازی کرکے احتجاج کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے قتل عام کے خلاف جے یوپی کے صوبائی رہنماءعلامہ عبدالحکیم انقلابی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی۔ جہاںمظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہ برما میں مسلمانوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جارہی ہے۔ ان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں دنیا بھرمیں مسلمانوںکے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاترہے۔ امت مسلمہ آپس میں بھائی کی مانند ہیں اسلامی ممالک کو مظالم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ برما میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اسلامی ممالک برما سے سفارتی اورتجارتی تعلقات کو ختم کریں ۔پاک فوج بربریت کا شکار برما کے مسلمانوں کی مددکے لئے نکلے قوم کو اپنے ساتھ پائے گی۔ مسلمانوں کی تاریخ سے ناواقف آنگ سان شوچی کی مسلمانوں کی ظلم وبر بریت کی مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ برما کے مسلمانوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،وہاں انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے انسانوں کو آگ میں زندہ جلایا جا رہا ہے، جو قابل افسوس ہے۔