پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے والا دنیا کا واحد ملک ہے۔ خواجہ آصف کا نیوز کانفرنس سے خطاب

0
220

اسلام آ باد، ستمبر ۷۰( ا پ پ): وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں ہمیں اس پر فخر ہے اور پاکستان واحد ملک ہے جس نے یہ کامیابی حاصل کی۔ سب سے پہلے ہمیں اپنے اپ کو محفوظ بنانا ہے۔ دنیا ماننے میں بخل نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ امریکن پالیسی آنے کے بعد آہستہ آہستہ ان فولڈ ہورہی ہے، اس کی ایک لمبی تاریخ ہے،دفتر خارجہ نے گزشتہ تین چار دہائیوں میں بہت مشکل حالات میں کام کیا۔ پہلے میرا نقطہ نظر ک±چھ اور تھا۔ گزشتہ ایک ماہ میں اندازہ ہوا کہ ستر سالہ تاریخ اور تعلقات کے مدوجزر میں دفتر خارجہ کی بہت کنٹری بیوشن رہی ہے۔ میں اب بھی سیکھ رہا ہوں۔ مگر وقت بھی کم ہے اور حالات بھی ک±چھ ایسے ہیں۔
جمعرات کوسفرا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک سیاسی پروفائیل کی حیثیت سے م±جھے اپنا کام نا مکمل محسوس ہوا،نئے جغرافیائی حالات اور نئے اتحاد بن رہے ہیں، ہمیں بھی ایک صحیح یا درست سمت کا تعین کرنا پرے گا۔ ہمارے بازار گلیاں گاو¿ں شہر پہلے سے کئی گنا محفوظ ہیں۔ تھوڑا سا رہ گیا ہے وہ بھی مکمل ہو رہا ہے۔ پاک افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ اپنے بیانیے کو بہتر انداز میں پیش کرنا ہے۔ انکی زمین یا ملک داو¿ پر نہیں لگا جبکہ ہمارا ملک داو¿ پر لگا ہے اور یہ کوئی اور ملک ہم سے بہتر یہ جنگ لڑ ہی نہیں سکتا۔
بھارت کے ساتھ تعلقات مس¿لہ کشمیرسے وابستہ ہیں، دوست ممالک میں چین سرفہرست ہے اور ایران ترکی سے مزید تعلقات بہتر کرنے ہیں۔
خطے کے مسائل کو خطے کے ممالک مل کر حل کریںجو اس کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ نیا منظرنامہ بن رہا ہے اور نئے اتحاد بھی بن رہے ہیں پاکستان اپنے مفادات کو مقدم رکھ کر پالیسی بنائے گا، سب کچھ دفاعی کمیٹی میں بھی پیش کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اسی سلسلے میںآج چین جانا ہے اور دیگر ممالک میں بھی جائیں گے۔ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائین میں بھی ہم عالمی برادری میں بھی اپنے موو¿قف کو پیش کیا جائیگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روس کا کردار بہت اہم ہے اس کے تعلقات پاکستان کے ساتھ مزید مظبوط ہورہے ہیں اور افغانستان میں پاکستان چین ایران اور روس مل کر افغانستان میں امن کی بارور کوششیں کر سکتے ہیں۔ دنیا کو پاکستان پر تنقیدکی بجائے اس سے سیکھنا چاہئیے۔
کانفرنس سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
سفراء نے دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کی سوچ کو بیان کیا اوربتایا کہ ہمیںانکی سوچ درست کرنا پڑے گا۔
ا پ پ حمزہ ا ن م