پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

0
158

اسلام آباد 8، ستمبر ( ا پ پ): قومی اسمبلی کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کوکنوینر شفقت محمود کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزارت داخلہ اور وزارت تجارت کے مالی سال 2010-11 کے مالی حسابات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
کنوینر کمیٹی شفقت محمود نے وزارت کے حکام سے استفسار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کا بہت اہم کردار ہے،نیکٹا کو جلد فعال کیا جائے۔
سیکرٹری داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ یہ ادارہ بہت جلد فعال ہو گا۔
اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کے اسلحہ لائسنس فیسوں میں کروڑوں کے گھپلے کا معاملہ زیر بحث لایا گیا۔
وزارت داخلہ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت کے آرمڈ سیکشن کے ایس او نے جعلی لائسنس بنائے۔ایس او کیخلاف تادیبی کارروائی کا معاملہ عدالت میں ہے۔سیکرٹری داخلہ نے لائسنس معاملہ میں کرپشن ہونے کا اعتراف کرلیا اورکمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ خود معاملہ کی تحقیق کرونگا ۔
کمیٹی کے کنوینر نے سیکرٹری داخلہ کو ایک ماہ کا وقت دیدیا۔
اے پی پی /صائمہ ا ن م