وزیرداخلہ کی چینی میڈیا سے گفتگو

321

بیجنگ، 26 ستمبر ( ا پ پ): وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ امن و استحکام کے مابین باہمی ربط چین سے بہتر کوئی ملک نہیں سمجھ سکتا، چینی قیادت کی بصیرت نے چین اور خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج چین تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
منگل کو چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ پوری دنیا چین کی کامیابی سے سبق سیکھے کہ امن استحکام اور سیکورٹی کے بغیر ترقی ممکن نہیں،چین کا اپنی کامیابی کو بین الاقومی برادری میں اجاگر کرنے کا عزم وقت کا اہم تقاضا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلوبلائزیشن کے دور میں کوئی ملک تنہا ترقی کا سفر طے نہیں کر سکتا۔
اے پی پی /صائمہ ا ن م/وی این ایس