بدلتے موسم کے ساتھ احتیاطی تدابیر ، موسمی بیماریوں سے بچاﺅ کے لئے اہم ہے

755

 

اسلام آباد، اکتوبر 22 (اے پی پی ):قدرت نے وطن عزیز کو چار موسموں گرمی، سردی، خزاں اور بہار سے نوازا ہے اور یہ موسم یقیناً قدرت کا عظیم تحفہ اور نعمت ہے۔ ان چاروں موسموں کی افادیت اپنی جگہ لیکن جیسے ہی موسم میں تبدیلی ہوتی ہے تو اس کے ساتھ ہی مختلف بیما ریاں بھی وارد ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
اس وقت بھی ملک کے میدانی علاقوں میں موسم تبدیل ہوتا جا رہا ہے،جاتی گرمیوں کےساتھ ہی رات اور صبح کے اوقات میں موسم خنک ہو گیاہے جبکہ بدلتے موسم کے باعث موسمی بیماریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ س میں کھانسی، زکام، بخار جیسے مسائل ہرگھر میں کسی نہ کسی فرد کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔
شہری اس وقت ایئر کنڈیشن، اور ٹھنڈے پانی کے بے جا استعما ل کے باعث موسمی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ ہر دوسرا شخص کھانسی، نزلہ، زکام، ملیریا، بخار، گلے کی بیماری، سانس کی بیماری اور پھیپھڑوں کی بیمار یوں میں مبتلا نظر آتا ہے خاص طور پر بچے اور بوڑھے بدلتے موسم کی زد میں آسانی سے آ جاتے ہیں۔
یہ موسمی بیمار یاں زیادہ تر لوگوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو جاتی ہیں اور اگر وقت پر علاج معالجہ نہ کیا جائے تو دن بدن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے لیکن اگر ہم بدلتے موسم کے ساتھ ہی کچھ احتیاطی تدابیر اپنا لیں تو کافی حد تک موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اور اس بدلتے ہوئے موسم کی خوبصورتی سے زیادہ بہتر طور پر محظوظ ہو سکتے ہیں۔
ا پ پسعیدہ ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد