سری لنکا، پاکستانے درمیان تجارتی شعبے میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ صدر ممنون

324

 

اسلام آباد، اکتوبر ۱۳(ا پ پ): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سری لنکا، پاکستان کا قریب ترین دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شعبے میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے یہ بات سری لنکا میں پاکستا ن کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) شاہد احمد حشمت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے منگل کوایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ سرمایہ کاری کے شعبے میں سری لنکا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے اور وہاں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے تاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو آزادی حاصل ہے اس لیے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ پر توجہ دی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بدھ مت کے مذہبی سیاحوں کو پاکستان میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہے تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ مل سکے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں معیار ی تعلیم کے امکانات موجود ہیں جن سے سری لنکا کے طلبہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں۔ ا اپ پحمزہ ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد