ویں ترمیم کے بعد بھی تیل اورگیس کی پیدوارمیں صوبوں کوجائزحق نہیں دیاجارہاہے بلوچستان کوتیل اورگیس کی پیدوارکاجائزحصہ دیاجائے تاکہ صوبے میں محرومی کے احساس کو ختم کیاجائے،بلوچستان اسمبلی میں متفقہ قرارداد کثرت رائے سے منظور

287

 

کوئٹہ ۔24 اکتوبر(اے پی پی)بلوچستان اسمبلی کااجلاس منگل کو اسپیکرراحیلہ حمید خان درانی کے زیرصدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بلوچستان اسمبلی نے متفقہ قرارداد میں مطالبہ کیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 172-3 کے تحت صوبے کوگیس اورتیل کی پیدوارکی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں قرارداد کو اسمبلی میں صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیاتوال نے پیش کی قرارداد میں مطالبہ کیاگیاکہ 18 ویں ترمیم کے بعد بھی تیل اورگیس کی پیدوارمیں صوبوں کوجائزحق نہیں دیاجارہاہے بلوچستان کوتیل اورگیس کی پیدوارکاجائزحصہ دیاجائے تاکہ صوبے میں محرومی کے احساس کو ختم کیاجائے قرارداد کومتفقہ طورپر منظورکرلیاگیا۔اجلاس میں توجہ دلا¶ نوٹس پر عبدالمجید اچکزئی نے جعلی ڈومیسائل پر وفاقی اوربلوچستان میں ملازمتوں کے معاملہ پر اعتراض اٹھایا ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے تجویز دی کہ پرانے ڈومیسائل ہولڈرز کولوکل سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں تاکہ جعلی ڈومیسائل پربلوچستان کے لوگوں کی حق تلفی ختم کی جاسکے ۔رکن اسمبلی یاسمین لہڑی نے مطالبہ کہاہے کہ جعلی ڈومیسائل کے اجراءمیں ملوث افسران کابھی محاسبہ کیاجائے ایک اورتوجہ دلا¶نوٹس پرعبدالمجید خان اچکزئی نے کہاکہ بلوچستان کانسٹیبلری کے 11 ہزاراہلکاروں کو4 کروڑروپے سے زائد اداکئے جارہے ہیں جبکہ بمشکل 5 ہزاراہلکارڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں بی سی اہلکاروں کی ڈیوٹیوں اورتعیناتی کے حوالے سے ایوان کوآگاہ کیاجائے ۔توجہ دلا¶نوٹس کاجواب دیتے ہوئے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے بتایاکہ بلوچستان کانسٹیبلری کی تعیناتی کمانڈنٹ بی سی کرتاہے اہلکاروں کی تعیناتی ضرورت کے مطابق صوبے بھر میں کی جاتی ہے ۔پوائنٹ آف آڈرپرسردارعبدالرحمان کھیتران نے جعلی ڈگریوں پرملازمتیںحاصل کرنے والوں کافوری احتساب کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ شفاف انکوائری کے بعد جعلی ڈگری ملازمین کو برطرف کیاجائے ۔انہوںنے ڈاکٹروں کی جعلی اسناد بھی ایوان میں پیش کیں ۔پینل آف چیئرمین ولیم جان برکت نے صوبائی وزیرصحت کو معاملہ کی چھان بین کے بعد ایوان کو تحریری طوپرآگاہ کرنے کاحکم دیابعدمیں ایوان کی کارروائی 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ ۔محمد بلال اعوان