پاکستان کے قونصل جنرل برائے ہانگ کانگ عبدالقادر میمن کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کےاعزاز میں عشائیہ۔

487

پاکستانی کرکٹ ٹیم سہیل تنویر کی قیادت میں ہانگ کانگ سپر سکسز میں شرکت کر رہی ہے۔ دو روزہ یہ ٹونامنٹ آج اختتام پزیر ہوا۔

 

عشائیے میں کپتان سہیل تنویر کے علاوہ سہیل خان،  حماد اعظم، انور علی، فاحد علی، محمد سمیع نے شرکت کی۔

 

ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، میڈیا کے افراد اور قونصلیٹ کے عملے نے بھی شرکت کی اور ٹیم کا استقبال کیا۔

 

قونصل جنرل عبدلقادر میمن نے پاکستانی کھلاڑیوں اور عملے کے ارکان کو خوش آمدید کہا۔

 

ھانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان، آسٹریلیا، ساوئتھ افریقہ، سری لنکا، بنگلا دیش ،نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

 

دفاعی چیمپین پاکستان کی ٹیم آج فائنل میں ساؤتھ افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار گئی۔