پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کاروباری سرگرمیاں

324

اسلام آباد، نومبر۱ (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس836.45 پوائنٹس کے اضافے سے 40453.64پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای30 انڈیکس بھی 519.00پوائنٹس کے اضافے سے20514.40 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز444.27 پوائنٹس کے اضافے سے29040.87پوائنٹس پر بند ہوا۔

اے پی پی / سعیدہ/فرح