صدر مملکت ممنون حسین کا انٹرنیشنل سیرت کانفرنس سے خطاب

0
254

اسلام آباد، دسمبر 2 (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین نے انٹرنیشنل سیرت کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں دہشتگردی کے خلاف قومی بیانیہ تیار ہونا چاہیے۔ قومی بیانیے کی تشکیل میں علما، دانشور اور سیاسی و سماجی امور کے ماہرین کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی ناسور ہے جو قومی ترقی و استحکام کے لیے خطرہ ہے، دہشتگردی کے خلاف فکری یکسوئی کے لیے قوم کا متفقہ بیانیہ ضروری ہے ۔ دنیا پیچیدہ مسائل سے دوچار ہے جس کا حل اسوہ حسنہ میں پوشیدہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلا کر عزت بخشی اور انقلاب نبوی سے پرانا گلا سڑا نظام دم توڑ گیا اور عادلانہ نظام قائم ہوا۔

اے پی پی / سہیل/وی این ایس اسلام آباد