وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری کی ملاقات

0
235

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے فلاحی پروگراموں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاجنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے آئندہ بجٹ میں ریکارڈ وسائل مہیا کریں گے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ میں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے پروگراموں کی نگرانی کر رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہامسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید خوشیاں دے گی۔