پاک فضائیہ کے نمبر6سکواڈرن کی75 سالہ تقریب کا انعقاد

0
218

اسلام آباد03 دسمبر 2017: پی اے ایف نور خان پرُ ٰ پاک فضائیہ کے تاریخی سکواڈرن نمبر 6سکواڈرن کی75سالہ تقریب منعقد ہوئی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔اس تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق ہیروز ، سابق سربراہان اور ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

اس تقریب کے دوران اس شاندار سکواڈرن کی درخشاں تاریخ پر محیط ایک بہترین ڈاکومنٹری دکھائی گئی ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے نمبر 6سکواڈرن کی 75سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے جاری کردہ ٹکٹ کی نقاب کشائی کی۔

 

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ پندرہ سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار کی حامل ہے جس سے انہیں قیمتی تجربات حاصل ہوئے۔انہیں تناظر میں اس سکواڈرن نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔نمبر6سکواڈرن کے لڑاکا دستہ نے بہترین پیشہ وارانہ مہارت سے ایسے علاقوں میں کاروائی کی جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے۔اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیار وں کی بھر پور معاونت کی۔اسی وجہ سیدہشت گردوں کے خلاف آپریشنز پاک فضائیہ میں میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔

نمبر 6سکواڈرن پاک فضائیہ کا سب سے قدیم سکواڈرن ہے جو ٹریکنوپولی کے مقام پر 1942قائم ہوا۔ جس میں اس وقت Hawker Hurricaneطیارے استعمال ہوئے اس سکواڈرن میںBristol Freighter, Spitfire, Dakota, طیارے بھی استعمال کئے یہ سکواڈرن آجکل Hercules C-130اور Casa CN-235طیارے استعمال کر رہا ہے ۔ یہ سکواڈرن ضرورت کی ہر گھڑی میں قوم کی توقعات پر پورا اترتا ہے اور زلزلہ زدگان اور سیلاب متاثرین کو ہر طرح سے مدد فراہم کرتا ہے۔ 1965کی جنگ کے دوران اس سکواڈرن کو لڑاکا سکواڈرن میں تبدیل کیا گیا اور اس وقت کے سربراہ ائیر مارشل نور خان نے بذات خود اس طیارے میں دشمن کے علاقے میں بمباری کی۔ اس سکواڈرن کو دوسری جنگ عظیم میں شرکت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

APP/Hamza