پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوا زشریف ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا خطاب

0
429

کوئٹہ۔02دسمبر( اے پی پی) کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 44ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہاہے کہ احتساب کے نام پر نواز شریف سے انتقام لیا جارہا منتخب وزیراعظم کو نا اہل کردیا جسے عوام پلس کرے وہ مائنس نہیں ہوسکتا آج کوئٹہ اور بلوچستان کی عوام نے بھی اعلان کردیا ہے کہ نواز شریف کو نا اہل کرنے کا فیصلہ نامنظور ہے ۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ چار سال میں کوئی کرپشن سیکنڈل سامنے نہیں آیا ایک روپے کی بھی کرپشن اور لین دین کی ہو تو نواز شریف خود فیصلہ تسلیم کرکے گھرچلا جاتا ۔ پہلے پنجاب پھر ایبٹ آباد اور آج کوئٹہ والوں نے بھی نواز شریف کی بے دخلی کو نامنظور کہہ دیا ہے ا نہوں نے کہا کہ بلو چستان کے لوگ کھرے اور سچے ہیں انہوں نے ہر آزمائش میں پورا اتر کر ملک کا پرچم جھکنے نہیں دیا مجھے بلوچستان کے لوگوں پر فخر ہے چار سال پہلے بلوچستان کی جو حالت تھی وہ سب کے سامنے ہے لیکن ہماری حکومت کے چار سالوں میں بلوچستان میں مثالی ترقی آئی ہے گوادر سے کوئٹہ کا سفر 24گھنٹے سے کم ہوکرچند گھنٹوں کا رہ گیا ہے کوئٹہ مختصر عرصے میں اسلام آباد ،ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈیرہ غازی خان ،سندھ اور پنجاب سے موٹر وے کے ذریعے ملنے والا ہے بلوچستان بھر میں سڑکوں کے مزید جال بچھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان ہر صوبے سمیت چین کے صوبے شنکیانگ سے مل رہا۔ ہم نے کراچی کو ٹھیک کیا ہے چار سال پہلے ملک کا کیا حشر تھا انہوں نے خان عبدالصمد خان اچکزئی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خان عبدالصمد خان اچکزئی نے آئین اورقانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کیا ا نکا وژن تھا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہوبلوچستان اور افغانستان ترقی کریں ہم سب بھائیوںکی طرح رہیں ہمارا بھی یہی وژن ہے ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان 20کروڑ انسانوں کا ملک ہے یہ وطن ہمیں عزیز ہے اور ہم نے اس کیلئے قربانیاں دی ہیں آخر ہم سے کس قسم کی وفاداری چاہتے ہیں اگر نواز شریف وعدہ کریں کہ پارلیمنٹ طاقت کاسرچشمہ ہوگی یہاں آئین اورقانون کی حکمرانی اور عوام کو حقوق ملیں گے تو بلا شرط انکے ساتھ کھڑا ہوں آج ہم ایسے وقت میں ہیں جہاں ملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزادملک ہے جس میں تمام اقوام نے اپنی مرضی سے شمولیت کرکے اسے ایک فیڈریشن بنایا یہاں کوئی کسی کا آقاءیا غلام نہیں یہاں سب اپنی سرزمین اپنے وسائل کے مالک ہیں ۔ آج میاں صاحب پاکستان کے پاپولر لیڈر ہیں وہ آئین ،قانون کی بالادستی کے لئے نکلے ہیں اور میں اور تمام پشتون انکا ساتھ دیں گے انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے جو بیڑا اٹھایا ہے ہم ان کے کاروان میں انکے ساتھی ہے ۔ بلوچستان کے عوام نے آج عظیم الشان جلسہ منعقد کرکے پشتونوں اوربلوچوں کا سرفخر سے بلند کردیا (محمد بلال اعوان وی این ایس )