خاتون کا سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر ہونا، خواتین کے بارے تعصب کی نفی ہے: بیگم ممنون حسین

263

اسلام آباد، دسمبر 3 (اے پی پی): خاتون اول، بیگم ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ فارن سیکرٹری ایک خاتون ہیں۔

بیگم ممنون حسین نے ان خیالات کا اظہار پاکستان فارن آفس  ویمنز ایسوسیشن (پفوا) کے فلاحی بازار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بیگم ممنون حسین نے کہا کہ پفوا کا کام قابل ستائش ہے۔ پفوا نے ایک ایسا پلیٹ فارم معیا کیا جہاں پاکستان کے علاوہ پاکستان کے دوست ممالک بھی اپنی ثقافت پیش کر رہے ہیں جس سے ان ممالک کے مابین صحت مند رابطہ ہو رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس تقریب سے پاکستانی ثقافت کا مثبت تاثر اجاگر ہوا ہے۔

بیگم ممنون حسین نے پفوا کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے پانچ لاکھ روپے عطیہ کیا۔

اے پی پی / سہیل