بلوچستان کے قدرتی و دیگر وسائل کو ترقی دے کر صوبے کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، ہم ماضی سے ہٹ کر بلوچستان کے وسائل کی ترقی کے لئے جامع پولیسی مرتب کرینگے ، بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے راستیں کھول کر سرمایہ کاری کو فروغ دینگے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

0
198

کوئٹہ ۔22 جنوری( اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ بلوچستان کے قدرتی و دیگر وسائل کو ترقی دے کر صوبے کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ ہم ماضی سے ہٹ کر بلوچستان کے وسائل کی ترقی کے لئے جامع پولیسی مرتب کرینگے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے راستیں کھول کر سرمایہ کاری کو فروغ دینگے۔ ہماری تمام تر توجہ پائیدار امن کے قیام اور صوبے کے وسائل کو بروئے کار لانے کی جانب مبذول رہے گی اور مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائیگا۔ چین کی سیمنٹ اور تعمیراتی کمپنی وی یے Weyeکے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ژی وی ژانگ(Dr. Yiwei Zhang)سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کے روز یہاں ان سے ملاقات کی اور انہیں اپنی کمپنی کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے بلوچستان میں تعمیراتی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (پلانگ و منصوبہ بندی) نصیب اللہ بازئی اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر منصوبوں میں چین کے تعاون اور اشتراک کو خطے میں اقتصادی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی ایک نئی جہت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں بلخصوص سی پیک میں بلوچستان کوکلیدی اہمیت حاصل ہے ہم چاہیں گے کہ بلوچستان کے عوام اس عظیم منصوبے کے ثمرات سے جلد از جلد مستفیدہوں اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سی پیک سے متعلق بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے پیش رفت کو تیز کیا جائیگا اور وہ خود اس کی نگرانی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنے بے پناہ قدرتی وسائل کے باعث بلوچستان منفرد خطہ ہے جو ایک معاشی طور پر مستحکم پاکستان کی بنیاد فراہم کرتا ہے ہم اپنے وسائل کو ملک اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بروئے کار لائینگے۔ وزیر اعلیٰ نے چینی کمپنی کی جانب سے تعمیراتی ودیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کریگی۔ سرمایہ کار آئیں اور بلوچستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کریں۔ (محمد بلال اعوان اے پی پی کوئٹہ )