سندس فاؤنڈیشن کے روح رواں، لیجنڈ صحافی‘کالم نگارو دانشور منوبھائی انتقال کرگئے

0
228

لاہور۔19جنوری(اے پی پی )سندس فاؤنڈیشن کے روح رواں، لیجنڈ صحافی‘کالم نگار اور دانشور منوبھائی انتقال کرگئے ۔ان کی عمر84سال تھی، منو بھائی طویل عرصے سے علیل تھے
تاہم انہوں نے علالت کے باوجود اپنا کالم اور تھیلیسیماکے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے کام جاری رکھا،منو بھائی کا اصل نام منیراحمدقریشی تھا ،منو بھائی 6فروری 1933کو وزیرآباد
میں پیدا ہوئے،انہوں نے ریڈیوپاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے سونا چاندی‘ آشیانہ اور دشت سمیت کئی یادگار ڈرامے تحریرکیے ‘وہ اردو اور پنجابی کے مانے ہوئے شاعر بھی
تھے،انہیں متعددقومی وبین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا، 2007میں انہیں صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا،ان کی نمازجنازہ جمعہ کے روزبعد نمازعصر
ان کی رہائش گاہ ریوازگارڈن پر اداکی گئی،خاندانی ذرائع کے مطابق سینئر صحافی منیر احمد قریشی (منو بھائی) کچھ عرصہ سے گردوں اوردل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور شدید علالت
کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا ڈائیلسز بھی کیا جاتا تھا۔