پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو فائدہ دینے کیلئے کوئی یوٹیلیٹی سٹور نہیں ہے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکٹر کا اظہار برہمی

0
217

اسلام آباد، 8جنوری(ا پ پ) : سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس پیر کوپارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹور ز کارپوریشن سے متعلق پہلے دی گئی سفارشات ، آئندہ کیلئے لائحہ عمل اور بجٹ زیر بحث رہے۔
چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں غربیوں کے فائدے کیلئے ایک بھی یوٹیلیٹی سٹور موجود نہیں جبکہ بڑے بڑے شہروں میں ا±مرائ کیلئے یہ سہولت موجود ہے۔ کمیٹی نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور اواران میں سٹور کھولنے کی سفارش کی اور مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں کی بجائے چھوٹے شہروں میں یوٹیلیٹی سٹور ز جلد سے جلد کھولے جائیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پہلے سے قائم یوٹیلیٹی سٹور ز منافع بخش آمدنی نہیں دے رہے جس کی وجہ سے ہم مزید سٹورز کھولنے سے گریز کر رہے ہیں۔یوٹیلیٹی سٹور ز کے ڈیلی ویجز ملازمین کے بارے میں کمیٹی نے سفارش پیش کی کہ ان تمام ملازمین کو ریگولر کیا جائے تاکہ ان کے کام میں بہتری لائی جا سکے۔ کمیٹی کو اس بارے میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے پہلے بھی سفارش کی تھی لہذا اس پر کام جاری ہے۔ 714 بھرتیوں کے اشتہارات دیئے گئے جن کے ٹیسٹ اور انٹرویو ہو چکے ہیں۔ کمیٹی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں کمیٹی کو اس پر رپورٹ جمع کروائیں۔ بوستان انڈسٹریل ایریا پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ 200 ایکڑ زمین پر پی ایس ڈی پی کے تحت اسکے قیام پر کام جاری ہے۔519 ملین کے منصوبہ میں سے 372 ملین کا کام بھی ہو چکا ہے۔ کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں پیشہ ورانہ تربیتی کورس وہاں ووکیشنل ٹریننگ کے ادارے بنائے جائیں گے جہاں مقامی لوگوں کو ٹریننگ دی جائے گی جس سے مقامی ملازمتوں کو رجحان بڑھے گا۔ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹور ز کارپوریشن کے طریقہ کار میں 15 دنوں میں اصلاح اور بہتری کے حوالے سے تجاویز اگلے اجلاس میں طلب کر لیں اور مزید ہدایات دیتے ہوئے زور دیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی اشیائ کے معیار کوجلد سے جلد بہتر کیا جائے اور مزید کہا کہ موبائل یوٹیلیٹی سٹورز کی سہولت کو پسماندہ علاقوں تک فروغ دیا جائے۔
اجلاس میں سینیٹرز سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل ، نثار محمد مالاکنڈ ، تنویر الحق تھانوی ، ثمینہ عابد ، خالدہ پروین ، گیان چند کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اے پی پی / سحرا ن م/وی این ایس، اسلام آباد