پانچویں نیشنل چک بال چیمپئن شپ2018اسلام آباد میں شروع

569

اسلام آباد، فروری 24 (اے پی پی): پانچویں نیشنل چک بال چیمپئن شپ2018کا پیر کو رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم ہال میں ہو گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ٹاپ سٹی ون کے سی ای او معیز احمد خان تھے۔ اس موقع پر پاکستان چک بال فیڈریشن کے چیئر مین محسن جمیل بیگ، وائس چیئر مین وسیم اختر،باسط جمیل ہاشمی صدرپاکستان چک بال فیڈریشن،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی منصور احمد ،کرس ہنگ انٹر نیشنل چک بال فیڈریشن کے صدر اور دیگر آفشل موجود تھے۔
چیمپئن شپ26سے28 فروری تک جاری رہے گی۔ جس میں ملک بھر سے مردوں کے 10اور خواتین کے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چیمئین شپ کا افتتاح ٹاپ سٹی ون کے سی ای او معیز احمد خان نے بال کو کورٹ میں مار کر کیا۔
تقریب سے پاکستان چک بال فیڈریشن کے صدر محسن جمیل بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چک بال فیڈریشن تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور نوجوان اس کھیل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں کی طرف لانا چاہتے ہیں، تاکہ وہ پوری دنیا میں پاکستان نام روشن کر سکیں ، ہم چک بال کے کھلاڑیوں کو ملک بھر میں ہر قسم کی سہولت دے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل چک بال فیڈریشن کے صدر کرس ہنگ نے کہا کہ میں پہلی دفعہ پاکستان میں آیا ہوں اور مجھے یہا ں آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے، پاکستان میں چک بال کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور میں چاہتا ہوں کہ جب تک میں پاکستان میں ہوں ان کھلاڑیوں کو چک پر کی تربیت دوں ، پاکستان میں چک بل تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
افتتاح تقریب کے بعد مردوںاورخواتین کا ایک ایک نمائش میچ کھیلا گیا، جس میں پہلے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی خواتین کھلاڑیوںمیں دلچسپ مقابلہ ہوا، جو کہ 8-8سے برابر رہا ۔ بعداذاں مردوں کا نمائشی میچ بلوچستان اور فاٹا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو فاٹا نے 8-3سے جیت لیا۔ اختتام پر پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے علاقائی گانوں پر رقص کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اے پی پی / احسن ا ن م