صدرِ مملکت ممنو ن حسین نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جن کی وسعت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

268

 

 

اسلام آباد، فروری 28(اے پی پی)اردن کے سبکدوش ہونے والے سفیر نواف خلیفہ صریرا سے الوداعی ملاقات میں خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ صدرِ مملکت نے کہا کہ اردن کے شاہ حسین پاکستان میں انتہائی مقبول شخصیت تھے اور انہیں پاکستان میں احترام، محبت اور عظیم دوست کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ عبد اللہ بھی انہی کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے دونوں ممالک کی دوستی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے اضافے پر زور دیا اور مزید کہا کہ اس میں بہتری کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ انتہائی ضروری ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی ، ثقافتی و تجارتی تعلقات میں وسعت کے لیے عوامی رابطوں میں مزید اضافہ ہونا چاہیے ۔

اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی کے سلسلے میں سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو بھی سراہا۔

 

اے پی پی/حمزہ/فرح

وی این ایس اسلام آباد