صدر مملکت کی زیر صدارت او آئی سی کی کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، کامسٹیک کا اجلاس

205

اسلام آباد، فروری 12 (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کی ترقی کے لیے لائق اور ذہین سائنس دانوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں تحقیق کو فروغ دے کر حقیقی ترقی کو یقینی بنادیں۔ اس سلسلے میں کامسٹیک قابل قدر کردار ادا کر رہی ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات پیر کو او آئی سی کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، کامسٹیک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جوان کی زیرصدارت ایوان صدر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر شوکت حمید نے اجلاس کو سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی میں سربراہ اجلاس منعقدہ آستانہ میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
صدر مملکت نے کہا کہ مسلم دنیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی ناگزیر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کی اسٹینڈنگ کمیٹی (کامسٹیک) اس ضمن میں بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔توقع ہے کہ کامسٹیک سے وابستہ توقعات بہت جلد پوری ہوں گی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کے علاوہ سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی مسز یاسمین محمود،ایڈوائزر کامسٹیک ڈاکٹر قاسم جان ، سینئر ایکسپرٹ ڈاکٹر خورشید حسنین نے بھی شرکت کی۔
ا پ پ حمزہ ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد