5 فروری، یوم ہکجہتی کشمیر

296

اسلام آباد, فروری 02 (اے پی پی): 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر، پاکستان میں قومی تعطیل کا دن ہے۔ اس دن پاکستانی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور مظلوموں کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے 5 فروری تک سلسلہ وار تصاویر پیش کی جائیں گی۔

پارلیمنٹ ہائوس اور شاہراہ دستورپر بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز لگ گئے۔ پلے کارڈز میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی کشمیریوں بشمول زخمی بچوں، خواتین کو دکھایا گیا ۔ پارلیمنٹ ہائوس پر لگے بڑے بڑے بینرز کے ذریعے کشمیر کی آزادی کے متوالوں کو سلام پیش کیا گیا ہے اورعالمی برادری بین الاقوامی قیادت سے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

وزارت ریلوے نے بھی یہ دن شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دن سے متعلق چار ٹرینوں پر خصوصی پوسٹر آویزاں کیے جائینگے۔ جن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے.

اے پی پی/ سہیل/فرح