یکجہتی کشمیر ریلی

226
اسلام آباد ۵ فروری
تحقیقی ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کلثوم پلازہ بلیو ایریا تا چائنہ چوک یکجہتی کشمیر ریلی کاُانعقاد کیا گیا ۔
جس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ، کشمیریوں کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کرنا اور کشمیری بھائیوں کو پیغام دینا تھا کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
ریلی میں موجود شرکاء کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیری عوام کی ہمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
اس کے ساتھ ہی عالمی برادری اور عالمی میڈیا کو مخاطب کیا گیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
ریلی کی شرکاہُ کا یہ مطالبہ تھا کہ عالمی دنیا اور انسانی حقوق کے چمپئینز کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا کوٹس لیں اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ۔
شرکاء کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ اسلامی ملک ، او آئی سی ، اور اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کو حل کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے ۔
اے پی پی /صائمہ